Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

'بلاول صاحب! کراچی کے مسائل سیاسی اتحاد توڑنے سے حل نہیں ہوں گے'

اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2019 10:14am
فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے عمران خان نے قوم کو جوڑ توڑ اور لین دین کی سیاست سے پاک کردیا ، کراچی کا اصل مسئلہ ایک دہائی سے سندھ پر مسلط کرپٹ ٹولہ ہے،سیاسی مخالفین اب چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔

 فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کریں گے، عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین سیاسی نقب زنی لگانے کی کوشش میں ہیں۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ بلاول صاحب! کراچی کے مسائل سیاسی جماعت کا اتحاد توڑنے سے نہیں کرپشن، لوٹ مار اور کمیشن سے اتحاد توڑنے پر حل ہوں گے،  جب تک کرپٹ رہے گا سندھ اور کراچی کی قسمت نہیں بدلے گی،ان کی سیاہ حرکتوں کی وجہ  سے پاکستان کے عوام نے ان سے سیاسی اتحاد توڑا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا بلاول کو حقیقی جمہوری رویوں سے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی عوامی سیاست کے وارث ہیں۔