بھارت سےجارجیا جانے والےکارگو طیارے کی اسلام آباد میں لینڈنگ
بھارت سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ ہوئی، فیول کم ہونے پر کپتان نے اجازت طلب کی جس پر لیڈنگ کی اجازت دی گئی، ری فیولنگ کے بعد کارگو پرواز دوبارہ روانہ ہو گئی۔
ایک طرف بھارت مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے تو دوسری طرف پاکستان انسانی ہمدردی اور پروفیشنل کردار ادا کرنے میں تاخیر نہیں کرتا،ایسا ہی رویہ بھارت سے جارجیا جانے والے کارگو طیارے کیساتھ نبھایا گیا۔
بھارتی شہر کلکتہ سے پروان بھرنے والے طیارے کے کپتان نے دوران پرواز فیول کم ہونے پر کنڑول ٹارو سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت مانگی تو اے ٹی سی سے اجازت ملنے پر طیارے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق ری فیولنگ کے بعد کارگو پرواز جارجیا کیلئے دوبارہ روانہ ہوگئی۔
Comments are closed on this story.