Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

چترال کے پہاڑوں میں پھنسےغیرملکی سیاح کوپولیس نےریسکیوکرلیا

سوئس سیاح امنڈیو سے رابطہ اورغوچ کے پہاڑی ٹریک سے رمبور جاتے ہوئے منقطع ہوا تھا۔
شائع 04 مئ 2024 05:46pm

سوئزرلینڈسےتعلق رکھنے والے سیاح چترال کےپہاڑوں میں پھنسے تو پولیس نے بروقت ریسکیو کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق امنڈیو نامی سیاح سطح سمندر سے تقریبا 6550 فٹ بلند لوئر چترال کے اورغوچ کے پہاڑی ٹریک سے کیلاش وادی رمبور جا رہے تھے جب ان سے رابظہ منقطع ہوا۔

چترال: جب پولیس نے امنڈیو کو ریسکیو کیا تو اس وقت شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے سیاح نے مویشی خانہ میں پناہ لی تھی، پولیس نے پہاڑی سلسلے سے غیر ملکی سیاح کو نکالا اور باحفاظت ریسکیو کیا۔

پولیس نے بتایا کہ لوئر چترال تھانہ رمبور، فارنر رجسٹریشن آفس اور ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ اسٹاف نے شدید بارش کے باوجود انتہائی خطرنک اور دشوارگزار پہاڑی سلسلے میں رات 2 بجے کے قریب غیرملکی سیاح تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ بارش اور سرد موسم میں سیاح اکیلا ہونے کی وجہ شدید پریشان تھا اور موبائل نیٹ ورک خراب ہونے سے ان کا رابطہ بھی منتظع ہو گیا تھا۔ بروقت ریسکیو کرنے پر غیرملکی سیاح نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پہاڑوں میں مسلسل بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ بارش سے پہاڑی ٹریک پر چلنا بھی خطرے سے خالی نہیں تھا۔

tourism

rescue operation

tourists