شہباز شریف کے آفس سیکریٹری میں کورونا وائرس کی تشخیص
لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے آفس سیکریٹری بدر شہباز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، بدر شہباز نے اپوزیشن رہنما ءکے ہمراہ عید کی نماز ادا کی تھی۔
بدر شہباز مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ بھی ہیں ،بدر شہباز نے کورونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اپنے آپ کو رہائش گاہ پر قرنطینہ میں محصور کرلیا ۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمی بخاری نے بدر شہباز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی تاہم انہوں نے شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں تردید کی ہے۔
عظمی بخاری کے مطابق شہباز شریف نے حفظ ماتقدم کے طور پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور تمام افراد کا اپنےگھر میں داخلہ مکمل طورپر بند کردیاہے۔
مزید خبریں
آئی ایم ایف مطالبے پر تنخواہ دار متوسط طبقے کو کتنا رگڑا لگے گا؟
سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
عمران خان سمیت تمام قیدیوں کا تحفظ چاہتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار
لاہور میں پولیس کا وکلا پر لاٹھی چارج: وکلا برادری نے ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.