Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

نوشہرہ کی ملزمہ پشاور سے منشیات لاتی تھی، مانسہرہ سے تعلق رکھنے والا ملزم ادارے کی کینٹین میں ملازم تھا
شائع 08 مئ 2024 01:59pm

تعلیمی اداروں میں منشیات کی سپلائی میں ملوث خاتون سمیت دو ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان اسلام آباد کے ایک بڑے تعلیمی ادارے میں منشیات سپلائی کر رہے تھے۔

اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر خاتون کو تعلیمی ادارے کے گیٹ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیا۔ ملزمہ کے ساتھ گرفتار ملزم تعلیمی ادارے کی کینٹین میں ملازمت کرتا ہے۔

گرفتار ملزم کے کمرے کی تلاشی کے دوران چرس، افیون اور آئس کے مزید ٹوکن برآمد ہوئے۔ تحقیقات کے مطابق ملزمہ پشاور سے منشیات اسمگل کرکے ملزم تک پہچاتی تھی۔ ملزمان نے یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمہ کا تعلق نوشہرہ اور ملزم کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کر دیا گیا ہے۔

NARCOTICS SUPPLIER APPREHENDED

A WOMAN TOO HELD

ISLAMABAD INSTITUTION