Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ

حملے میں خواتین سمیت 4 زخمی ہوگئے، پولیس، دو سال قبل شادی ہوئی ایک بیٹی ہے، متاثرہ خاتون
شائع 08 مئ 2024 01:56pm

گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی اور اس کے اہلخانہ پر کلہاڑی اور ڈنڈے سے حملہ کر کے خواتین سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا۔

واقعہ اوباڑو کے گاؤں ڈیوری میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون کے مطابق دو سال قبل شادی ہوئی ایک بیٹی ہے، ڈاکٹر نے دوسری بیٹی بتائی جس پر شوہر نے بدترین تشدد کیا۔

خاتون کے والد عابد حسین رند کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس مفررملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستان