معروف ماہرتعلیم پروفیسرانواراحمدزئی انتقال کرگئے
کراچی :معروف ماہر تعلیم پروفیسر انوار احمد زئی انتقال کرگئے، انوار احمد زئی علالت کے باعث چند روز سے آغا خان اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
مرحوم کے بھائی اور حیدرآباد بورڈ کے ناظم امتحانات مسرور احمد زئی کے مطابق پروفیسر انواراحمد زئی علالت کے باعث چند روز قبل آغا خان اسپتال میں داخل ہوئے تھے ،آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے، مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
معروف ماہر تعلیم پروفیسر انواراحمد زئی ضیا الدین تعلیمی بورڈ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر تھے، وہ میٹرک بورڈ، انٹر بورڈ کراچی اور میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین بھی رہے۔
پروفیسر انواراحمد زئی نے سابق ای ڈی او کراچی اور سابق ایڈیشنل سکریٹری تعلیم کے فرائض بھی انجام دئیے ۔
مزید خبریں
صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
گندم اسکینڈل پر نوازشریف سخت برہم، وزیراعظم 6 مئی کو لاہور طلب
کوہاٹ : فاٹا انضمام مخالف تحریک کے سربراہ قتل
بنوں: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپہ
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.