Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

بنوں: تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملہ پسپہ

پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہوگئے
شائع 04 مئ 2024 09:51am

بنوں میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانے پر حملہ ناکام بنا دیا۔

تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس سے ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے چند روز قبل چوکی کنگرپل کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

خیبر پختونخوا

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation