کپل شرما شو بند ہونے کے دہانے پر
فائل فوٹواب سے کچھ ماہ قبل کپل شرما کیلئے سب کچھ اچھا تھا۔ لیکن جب سے معروف کامیڈین کی ساتھی اداکار سنیل گروور سے لڑائی ہوئی ہے، لگتا ہے کچھ ٹھیک نہیں ہو رہا ہے۔ اب تو کپل سوشل میڈیا پر بڑی تیزی کے ساتھ شہرت کھوتے چلے جا رہے ہیں۔
کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان ہونے والی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان کپل شرما شو کوہوا ہے۔ گزشتہ دنوں کا مشہور و معروف کامیڈی شو اب بند ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔
شو کی شہرت بچانے کیلئے کپل نئے کامیڈین کو شو پر لے کر آرہے ہیں لیکن شو کی ٹی آر پیز روز بروزگرتی چلی جارہی ہیں۔
سنیل گروور کے بعد علی اصغر اور چندن پرابھاکر نے بھی شو چھوڑ دیاتھا۔
ایک رپورٹ کے مطابق شو کی آخری قسط ،جس میں سنیل گروور موجود تھے ، نے یوٹیوب پر 22843لائکس اور 12297ڈس لائکس حاصل کیے تھے۔
اب دیکھتے ہیں کہ 95سے 100ویں قسط تک کس طرح شو کے لائکس بتدریج کم ہوئے ہیں۔
قسط نمبر 95نے 48554لائکس اور 54896 ڈِس لائکس حاصل کیے۔
قسط نمبر96نے30092لائکس اور37625 ڈِس لائکس حاصل کیے۔
قسط نمبر97نے 36952لائکس اور43049 ڈِس لائکس حاصل کیے۔
قسط نمبر98نے 25022لائکس اور29196 ڈِس لائکس حاصل کیے۔
قسط نمبر99نے 19480لائکس اور20328 ڈِس لائکس حاصل کیے۔
کپل کےشو کے یوٹیوب ویوز تنزلی کا شکار ہیں۔ حیران کن طور پر پچھلی کچھ اقساط میں لائکس کے مقابلے میں ڈِس لائکس زیادہ ہیں۔
بشکریہ انڈیا ٹی وی نیوز
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔