اس جادوئی ہری چیز کو چہرے پر لگائیں 15 منٹ بعد نتائج سے آپ حیران رہ جائیں گے

شائع 08 مئ 2017 09:12am

face

خواتین اپنی  جلد کو لے کر ہمیشہ بے حد فکر مند رہتی ہیں ،چہرے پرہلکا ساداغ لگ جائے یا دھوپ کی شدت سے رنگت مانند پڑ جائے تو خواتین نت نئے تجربات کرنے لگتی ہیں ، یا مارکیٹ سے مہنگے ترین پروڈکٹس خرید لاتی ہیں۔

موسم گرما کے شروع ہوتے ہی باہر نکلنے والے مرد خواتین جلد کے  مسائل سے دوچار ہوتے ہیں، گرمی کی شدت کے باعث بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسی صورتحال میں نہ صرف جلد کی رنگت مانند پڑتی ہے بلکہ دیگر دوسرے مسائل بھی جنم لیتے ہیں جن کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آج ہم آپ کو ایک ایسا جادوئی نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کر کے نہ صرف  آپ اپنی جلد  کو گرمی کی شدت کے باعث پیش ہونے والے مسائل سے محفوظ رکھ سکیں گے بلکہ جلد کو مزید خوبصورت اور دلکش بنا سکیں گے۔

اجزاء

گرین ٹی  بیگ،ایک خالی شیشے کا گلاس ،کاٹن(روئی)،گرم پانی۔

ایک کپ میں  گرم پانی لیں اور اس میں گرین ٹی بیگ ڈال کر پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں ،اب اسے کسی خالی گلاس میں چھان کر الگ رکھ لیں۔

اب ایک خالی شیشے کے گلاس میں  چند ٹکڑے کاٹن(روئی)کے رکھیں  اور اس میں ٹھنڈا گرین ٹی کا پانی ڈال دیں اب کاٹن کے ٹکڑے اٹھا کر چہرے پر رکھیں ،گرین ٹی کا پانی جلی ہوئی جلد پر جادوئی اثر کرے گا اور 15 منٹ بعد آپ کی اسکن  فریش اور تازہ ہوجائے گی،خواتین یہ نسخہ آزماکر دیکھیں یقیناً فائدہ ہوگا۔

نوٹ:اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں

thanks to: littlethings.com