بھارت کی اس مشہور اداکارہ نے 17 کلو وزن کم کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا

شائع 08 مئ 2017 09:33am

juhi1

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی مشہور اداکارہ جوہی پرمار  جنہوں نے ڈرامہ سیریل"کم کم"کے ذریعے  لوگوں کے دلوں پر راج کیا تھا ، وزن  بڑھنے کے باعث ٹی وی اسکرین سے غائب ہو چکی تھیں،اداکارہ  نے"کم کم"کے بعد  شادی کرلی تھی  جس کے بعد ان کے وزن  میں بے تحاشہ اضافہ ہو گیا تھا۔

جوہی کو وزن میں اضافے کے باعث   ڈرامے ملنا مشکل ہوگئے تھے لہٰذا انہوں نے مختلف ٹی وی شوز میں قسمت آزمائی کی اور کامیاب رہیں،انہوں نے بگ باس سیزن  5 میں نہ صرف حصہ لیا بلکہ شو کی فاتح بھی قرار پائیں۔

لیکن رئیلٹی ٹی وی شوز   آمدنی کا مستقل ذریعہ نہیں ہوتے لہٰذا جوہی نے وزن میں 17 کلو  کمی کرکے اپنے مداحوں سمیت سب کو حیران کردیا  اور اب وہ ایک نئے ڈرامہ سیریل"شَنی"میں کام کرتی نظر آئیں گی،جوہی کے مداح بے چینی سے ان کے نئے شو کا انتظار کررہے ہیں۔

juhi2

juhi3

juhi4

Thanks to: dailydose.pk