پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج،حدنگاہ صفر
لاہور:لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج جاری رہا، صادق آباد میں قومی شاہراہ پر حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک روک دی گئی۔
پچھلے دنوں سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری دھند میں مزید شدت آگئی ہے جس کے باعث سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ صادق آباد میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک کو روک دیا گیا۔دھند میں کمی پر ٹریفک بحال کردی گئی۔
شیخوپورہ، حافظ آباد، ساہیوال، خانیوال اور ملتان میں بھی دھند چھائی رہی،ترجمان نیشنل ہائی وے نے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور حادثے سے بچنے کے لئے فوگ لائیٹس کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔