شاہ رخ سے کنگ خان کا سفر صرف دو منٹ میں
بولی وڈ کنگ کانام سنتے ہی ذہن میں صرف ایک نام آتا ہے اور وہ ہے 'شاہ رخ خان'،خان بھارتی فلم انڈسٹری کے صف اول کے اداکار ہیں ،لیکن انہوں نے مقبولیت اور شہرت یوں ہی نہیں حاصل کرلی بلکہ اس کیلئے بہت محنت اور جدوجہد کی ہے۔
شاہ رخ خان کی کامیابیوں کا سفر آسان نہیں تھا ،انہوں نے شاہ رخ سے کنگ خان بننے کیلئے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا،اور آج اپنی بے تحاشہ محنت اور مستقل مزاجی کے باعث ان کا شمار صرف بھارتی فلم انڈسٹری کے نہیں بلکہ دنیا بھر کے نمبر ون اداکاروں میں ہوتا ہے۔
یہاں شاہ رخ کے فنی سفر اور ان میں آنے والی تبدیلیوں پر مشتمل ایک ویڈیو پیش کی جارہی ہے جسے دیکھ کر صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وقت کے ساتھ شاہ رخ میں کیا کیا تبدیلیاں آئیں۔
ویڈیو دیکھئے
ویڈیو بشکریہ:فیس بک
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔