دنیا کی مشہور ترین شخصیات اپنے دن کا آغاز کیسے کرتی ہیں؟

شائع 09 مئ 2017 03:25pm

heres-how-president-obama-starts-every-morning

صبح اٹھ کر آپ سب سے پہلے جو بھی کام کرتے ہیں وہ آُ کے پورے دن کے موڈ پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہاں آپ کو دنیا کی کامیاب ترین شخصیات کی صبح کی روٹین بتا رہیں۔

باراک اوباما

heres-how-president-obama-starts-every-morning

سابق امریکی صدر حال ہی میں اپنی زندگی کی سب سے مشکل مصروفیت سے فارغ ہوئے ہیں۔ اوباما صرف پانچ گھنٹے سوتے ہیں اور اتح کر چھوٹی باتوں میں اپنا قیمتی وقت ضئع نہیں کرتے بلکہ ہر صبح اٹھ کر 45 منٹ ورزش کرتے ہیں جو کارڈیو اور اسٹرینتھ ٹریننگ پر مشتمل ہوتی ہیں۔

ڈوین جانسن (دی راک)

Dwayne-Johnson

سابق ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار اور ہولی وڈ کے مشہور ترین اداکار ڈوین جانسن عرف 'دی راک' صبح ہونے سے پہلے بیدار ہوجاتے ہیں۔ ڈوین اٹھ کر اپنی ڈائیٹ کے ساتھ انتہائی سخت ٹریننگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک کپ چائے کے بعد 30 سے 50 منٹ کی دوڑ لگاتے ہیں۔

جینیفر اینسٹن

118

ٹیلی ویژن آئکن جینیفیر اینسٹن اپنے دن کی شروعات 4:30 بجے سے کرتی ہیں۔ جینیفر صبح اٹھ کر روزانہ پانچ چیزیں ضرور کرتی ہیں، جن میں لیموں والا گرم پانی پینا، منہ دھونا، میڈیٹیشن، ناشتی اور ورزش شامل ہیں۔

کم کرداشین

636044179642770146344629309_kim-kardashian-emoji

کم روزانہ صبح  6 بجے اٹھ جاتی ہین اور سب سے پہلے اپنی ای میلز، میسیجز وغیرہ چیک کرتی ہیں۔ اس کے بعد کچھ دیر اپنے شوہر کینیئے سے بات کرتی ہیں۔ بہڈ سے نکلنے کے بعد کم 1 گھنٹے کی دوڑ کے بعد ناشتہ کرتی ہیں۔

اوپراہ ونفرے

photo-oprah-sitting-couch_0

کئی شخصیات کی طرح اوپراہ اپنے دن کا آغاز میڈیٹیشن سے کرتی ہیں۔  سابق ٹاک شو اسٹار اوپراہ نے حال ہی میں دیپک چوپڑا کے ساتھ مل کر '21 ڈے میڈیٹیشن چیلینج' شو ہوسٹ کرنا شروع کیا ہے۔ جس کے زریعے لاکھوں لوگ اپنی ذات کو سددھارنے کیلئے میڈیٹیشن سیکھتے ہیں۔

وارن بوفیٹ

2013-reminds-us-of-something-warren-buffett-said-during-the-darkest-days-of-the-financial-crisis-hd-wallpapers

دنیا میں سب سے بڑی سرمایہ داری کرنے والے وارن بوفیٹ اپنے دن کا آغاز مطالعے سے کرتے ہیں اور دن کا 80 فیصد حصہ مطالعے میں گزارتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دن میں کم سے کم 500 صفحات کا مطالعہ کرنا چاہئے۔

ملکہ الزبتھ دوئم

o-QUEEN-ELIZABETH-II-facebook

پوری تاریخ میں برطانیہ پر سب سے لمبے عرصے تک راج کرنے والی ملکہ الزبتھ دوئم 60 سال سے تاج برطانیہ کی مالکن ہیں۔ ملکہ الزبتھ روزانہ صبح  7:30 بجے جاگتی ہیں اور اپنے پسندیدہ انگلش ٹی اور میری کوکیز کا ناشتہ نوش فرماتی ہیں۔ اس کے بعد اخبار پڑھتی ہیں اور ریڈیو پر صبح کی نشریات سنتی ہیں۔