شادی کو مشغلہ بنانے والے 5 مشہور بولی وڈ اداکار

اپ ڈیٹ 25 مئ 2017 10:50am

4

ایک مزاحیہ کہاوت ہے کہ 'شادی ایک ایسا لڈو ہے جسے کھانے والا بھی پچھتاتا ہے اور نہ کھانے والا بھی'، مگر دراصل یہ ایک ایسا بندھن ہے جو کامیاب ہو تو زندگی بیحد پرسکون ہو جاتی ہے اور اگر یہ رشتہ  تناؤ کا شکار ہو جائے تو زندگی خراب بھی ہو جاتی ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان 5 مشہور اداکاروں کے  بارے میں بتائیں گے جنہوں  دو شادیاں ناکام ہونے کے بعد تیسری شادی کی، اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی تیسری شادی بھی کامیاب ہو پائی یا نہیں؟

کرن سنگھ گروور
7

بولی وڈ کے مشہور ماڈل اور اداکار کرن سنگھ نے تین شادیاں کی ، ان کی پہلی شادی 2008 میں شردھا نیگم ، دوسری شادی 2012 میں بھارتی ڈراموں کی مشہور اداکارہ  جینیفر ونگٹ جبکہ تیسری  شادی 2016 مشہور اداکارہ بپاشا باسو سے انجام پائی۔

کبیر بیدی
8

کبیر بیدی کا شمار بھارتی فلموں میں ماضی کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کا فلم تاج محل میں شاہ جہاں کا کردار آج بھی لوگوں کے زہنوں پر نقش ہے۔ کبیر نے 1968 میں پہلی شادی پروتیما بیدی، دوسری شادی 1992 میں نکی بیدی جبکہ تیسری شادی 2016 میں پروین دوسنج سے کی۔

کمل حاسن
9

بھارتی فلموں کے مشہور اداکار،ہدایت کار اور پس پردہ گلوکار کمل حاسن اپنے بے پناہ قابلیت کے باعث تامل فلم انڈستڑی کا ایک اہم حصہ ہیں، انہوں نے پہلی شادی 1978 میں طانی گناپتھی سے کی ، دوسرے شادی ساریکا سے 1988 میں انجام پائی اور اس کے بعد انہوں نے تیسری شادی 2004 میں گوتھی سے کی۔

سنجے دت
10

بولی وڈ کے کھلنائک جو آج بھی اپنے بے پناہ مشہور کرداروں کے باعث جن میں منا بھائی قابل زکر ہے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں،  زندگی میں اس حد تک کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں  نے پہلی شادی 1996 میں رچا شرما سے کی ، دوسری 1998 میں ریا پیلائی سے جبکہ تیسری شادی 2008 میں منیاتا دت سے کی۔

سدھارتھ رائے کپور
11

بولی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر جنہوں نے پہلی بار کون بنے کا کروڈ پتی جیسے مشہور شو سے نام کمایا، انہوں نے پہلی شادی آرتی بجاج ، دوسری شادی ٹی وی پروڈیوسر کویتا جبکہ تیسری شادی بولی وڈ کی مایاناز اداکارہ ودیا بالن سے کی۔

ویڈیو دیکھئے

بشکریہ : یو ٹیوب