داعش اورٹی ٹی پی میں کوئی فرق نہیں،وزیراعلی سندھ
کراچی:وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ داعش اورتحریک طالبان پاکستان میں کوئی فرق نہیں،کراچی میں اسی فیصد جرائم کا خاتمہ کردیا ہے۔
کراچی میں رزاق آبادٹریننگ سینٹرمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ داعش اورتحریک طالبان پاکستان میں کوئی فرق نہیں،دونوں ہی دہشت گرد تنظیمیں ہیں۔
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس افسران نے ڈیوٹی سے بڑھ کر خدمات انجام دیں،کراچی سے اسی فیصد جرائم کا خاتمہ کردیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پراسیکیوشن کا عمل مضبوط ہونا چاہیے۔ایپکس کمیٹی اجلاس میں پراسیکیوشن کی کمزوری کی نشاندہی کی گئی ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔