بلوچستان کو بندوق سے نہیں پیار سے ساتھ رکھنا ہوگا،عمران خان

شائع 10 دسمبر 2015 05:12pm

12

اسلام آباد:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو بندوق سے نہیں پیار سے ساتھ رکھنا ہوگا، اختر مینگل کہتے ہیں بلوچستان کی ترقی کے خلاف نہیں تاہم اقتصادی راہداری منصوبے پر تحفظات دور کئے جانے چاہئیں۔

اخترمینگل کے ہمراہ اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرس کرتے ہوئے کپتان نے بلوچستان کے مسلے کا حل بتا دیا۔عمران خان بولے چین کی طرح ہمیں بھی پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہوگی بلوچستان کو بندوق سے نہیں پیار سے ساتھ رکھنا ہوگا۔

اختر مینگل نے کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے کچھ تحفظات ہیں،بلوچستان میں ترقی کی مخالفت نہیں کی گوادر کے بغیر اقتصادی راہداری منصوبہ نامکمل ہے۔

اختر مینگل نے کپتان کو جنوری میں بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے نیشنل عوامی پارٹی کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت بھی دی جس کو کپتان خوش دلی سے قبول کرلیا۔