سرکاری سکولوں کی نجکاری کیخلاف اساتذہ سر اپا احتجاج

شائع 16 جنوری 2016 12:56pm

sadiq

صادق آباد:صادق آباد میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دے دیا،مظاہرین نے مطالبات نہ مانے جانے پر مڈل اور میٹرک کے امتحانات کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔

صادق آباد میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ احتجاج کرتے سڑکوں پر آگئے،مظاہرین نے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں کی نجکاری کرنا تعلیم کے کے قتل کے مترادف ہے۔ وزیر اعلیٰ پہلے سے این جی او کے حوالے کیے گئے سکولز کا نتیجہ دیکھ لیں جہاں تعلیم مذاق بن کر رہ گئی ہے مظاہرین کا مزید کہنا تھا اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ مڈل اور میٹرک کے امتحانات کا بائیکاٹ کریں گے۔