راہداری منصوبوں میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو ترجیح

شائع 16 جنوری 2016 02:03pm

ahsan_image

لاہور :وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخواہ اقتصادی راہداری منصوبوں کی ترقی میں پیش پیش ہونگے۔میڈیا ٹاک شوز کے زریعے ڈیپریشن پھیلانا بند کرے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بیسیویں صدی نعروں کی صدی تھی،اکیسویں صدی اقتصادی نظریات کی صدی ہے،ویژن دوہزار پچیس کا مقصد پاکستان کو پچیس بڑی معیشتوں میں شامل کرنا ہے۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ چھ ارب ڈالر ذرمبادلہ کے ذخائر اکیس ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں،دو سال قبل جو میڈیا پاکستان کو دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار دے رہا تھا،اب وہی پاکستان کو ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میڈیا ٹاک شوز کے زریعے ڈیپریشن پھیلانا بند کرے اور لوگوں کو امید دلائے۔