ملتان :دھڑ جڑی بچیوں کا معائنہ متوقع

ملتان :ملتان میں گذشتہ روز پیدا ہونیوالی دھڑجڑی بچیوں کا میڈیکل بورڈ آج طبی معائنہ کرے گا۔جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ بچیوں کی سرجری ہوسکتی ہے یا نہیں۔
چلڈرن ہسپتال ملتان میں گذشتہ روز ایک خاتون کے ہاں تین جڑواں بچوں نے جنم لیا تھا،جن میں دو بچیوں کے دھڑ جڑے ہوئے تھے۔بچیوں کے علاج کیلئے مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر ایک میڈیکل بورڈ قائم کردیا گیا تھا۔
جو آج بچیوں کے کچھ خصوصی ٹیسٹ کرنے کے بعد یہ فیصلہ کرے گا کہ دھڑجڑی بچیوں کی سرجری ہوسکتی ہے یا نہیں۔بچیوں کے والد کا کہنا ہے کہ اسکے پاس سرجری کروانے کیلئے رقم موجود نہیں۔تاہم حکومت اسکی مالی مدد کرے۔
ڈاکٹرز کے مطابق دونوں بچیوں کا دل اور جگر ایک ہے،جس کے باعث آپریشن کے بعد کسی ایک کی جان بچائی جاسکتی ہے۔جبکہ علاج کیلئے بچیوں کو بیرون ملک بھی بھیجا جاسکتا ہے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔