ایس سی پی بی منی این آر او نہیں ،قائم علی شاہ
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کریمنل پراسیکیوشن بل کومنی این آراواورسیاہ قانون کہنا غلط ہے، ایم کیوایم سے مک مکا کرکے بل منظورکرانے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں۔
وزیراعلیٰ ہاوس میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کریمنل پراسیکیوشن بل کوئی خاص مقدمہ ختم کرنے یا کسی کو فائدہ پہنچانے کیلئے منظورنہیں کیا گیا بلکہ ایپکس کمیٹی کی سفارشات پرپراسیکوشن کا نظام بہترکرنے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عدلت کی اجازت کے بغیرکوئی مقدمہ ختم یا واپس نہیں لیا جاسکے گا، پراسیکوشن کا نظام کمزور ہونے سے فائدہ مجرموں کو پہنچ رہا تھا۔
اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے ونڈانرجی اورسولرانرجی کے مختلف منصوبوں کیلئے تینتیس کمپنیوں میں اراضی الاٹمنٹ آرڈرزتقسیم کئے،منصوبے کے تحت ہوااورشمسی توانائی سے بجلی پیدوارکے منصوبوں میں چارارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ صوبائی وزیرمرادعلی شاہ نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت دوہزارمیگاواٹ سے زائدبجلی پیداکی جاسکے گی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔