گلگت میں گیس لیکیج سے دس بچے بے ہوش
گلگت:گلگت میں برمس کے یتیم خانے میں گیس لیکیج سے دس بچے بے ہوش ہوگئے۔ بے ہوش بچوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کے مطابق گلگت میں برمس کے یتیم خانے میں گیس لیکیج سے کمرے میں گیس بھر گئی۔ گیس بھر جانے کی وجہ سے دس بچے بے ہوش ہوگئے۔ بے ہوش ہونے والے دس بچوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال گلگت منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کی وجہ سے بے ہوش ہونے والے دس بچوں کو اسپتال لایا گیا۔ ان بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔