تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری
مٹھی:تھرپارکر میں خوراک کی کمی اور ڈائریا سمیت مختلف امراض کی بنا پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سول اسپتال مٹھی میں ایک اور بچہ دم توڑ گیا، جس کے بعد گزشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں پچاس سے زائد بچے موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
تھرپارکر میں خوراک کی کمی اور ڈائریا سمیت مختلف امراض کی بنا پر ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید دو بچوں کے مرنے کے بعد رواں ماہ جاں بحق افراد کی تعداد انچاس ہوچکی ہے۔ تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج پچاس سے زائد بچوں میں سے چار کو تشویشناک حالت کے باعث مٹھی سے حیدرآباد منتقل کردیا گیاہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔