لاہور:میٹرو ٹرین ٹریک پر کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق
لاہور:لاہور میں میٹرو ٹرین ٹریک پر کام کرنے والی کرین گیارہ ہزار کے وی تاروں سے چھوگئی،کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب میٹرو ٹرین ٹریک پر کام کے دوران کرین گیارہ ہزار کے وی تاروں سے چھوگئی،جس کے باعث کرنٹ لگنے سے دو مزدور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے،جاں بحق ہونے والے چالیس سالہ انور اور تیس سالہ بوٹا نارووال کے رہائشی تھے،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔