وزیر اعظم نواز شریف ایران ،سعودیہ کشیدگی کم کرانے کا خواہاں
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے وزیراعظم نواز شریف کل سعودی عرب جبکہ انیس جنوری کو ایران جائیں گے۔ وزیراعظم دونوں ملکوں کی قیادت کیساتھ اہم امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کل سعودی عرب جائیں گے۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا۔ دورہ سعودی عرب کے بعد وزیراعظم انیس جنوری کو وفد کے ہمراہ ایران کا بھی دورہ کریں گے۔وزیراعظم دونوں ملکوں کی قیادت کیساتھ اہم امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کیساتھ گہرے اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرانا چاہتے ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔