گورنر پنجاب :رفیق رجوانہ کا آبائی علاقے میں شاہانہ پروٹوکول
ملتان :گورنر پنجاب رفیق رجوانہ اپنے آبائی علاقے میں شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ پہنچے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملتان کی مٹی کا ان پر قرض ہے، جلد ملتان میں اسپیشل بچوں کیلئے اسکول اور اسپتالوں میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
بڑے صوبے کے گورنر کا تاریخی پروٹوکول،رفیق رجوانہ مختلف تقریبات میں شرکت کرنے اپنے آبائی شہر ملتان آئے تو ایک دو نہیں بلکہ گاڑیوں کا ایک طویل قافلہ ان کے ہمراہ تھا۔
گورنر پنجاب نے دعویٰ کیا کہ ان پر ملتان کی مٹی کا قرض ہے کہ وہ اس علاقے کی بھرپور خدمت کر سکیں لیکن انہوں نے مقامی ٹرسٹ کی جانب سے بنائے جانے والے ٹیکنالوجی کالج اور ایس او ایس میں بچوں کی تقریبات کا افتتاح کیا، مستقبل میں سپیشل بچوں کیلئے سکول، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا اور چلتے بنے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔