ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سردی برقرار

شائع 18 جنوری 2016 09:22am

mosam00000000000

خیبر پختونخواہ:ملک کے بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی برقرار ہے۔ سکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان،کشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہا۔ اس کے علاوہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر بالائی علاقوں گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، بالائی فاٹا اورشمالی پنجاب میں مطلع ابرآلود رہے گا۔

آج شام اوررات مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ سردی سکردومیں پڑی ،جہاں درجہ حرارت منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔