پاکستان ٹیلی کام پالیسی دوہزارپندرہ کا اعلان کردیاگیا
اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کام پالیسی دوہزارپندرہ کا اعلان کردیاگیا، پالیسی کے تحت توہین آمیز اورغیراخلاقی مواد پی ٹی اے کنٹرول کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان ٹیلی کام پالیسی دوہزارپندرہ کا اعلان کردیا ہے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے کہا ہے کہ پالیسی کے تحت موبائل کمپنیاں صارفین کو وائی فائی سروس فراہم کرسکیں گی۔
پالیسی کے تحت کسی بھی قسم کے مواد کی ذمہ داری پی ٹی اے پرلاگو ہوگی، توہین آمیزاور غیراخلاقی مواد پی ٹی اے کنٹرول کرے گا، سائبرقوانین کے حوالے سے رہنما اصول پالیسی کا حصہ ہیں۔
پالیسی میں لائسنس کے طریقہ کارکو برقراررکھا گیا ہے، موبائل فون صارفین کی تعداد تیرہ کروڑچھیاسٹھ لاکھ سے زیادہ ہے حکام کے مطابق ٹیلی کام پالیسی پرحکومت پانچ سال بعد نظرثانی کرسکتی ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔