خیبرپختونخواہ کوجائزحصہ ملنا چاہئیے،عمران خان

شائع 18 جنوری 2016 11:55am

imran0000000

خیبر پختونخواہ:عمران خان نے اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ پہلے بنانے پر اصرار کرتے ہوئے کہا ہے خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حصہ ملنا چاہئے۔

تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان نے پشاور فیز تھری چوک میں باب پشاور فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمت کم ہونے سے حکومت کو گیارہ ارب ڈالر کا فائدہ ہوا،بتایا جائے پٹرول سستا ہوتا ہے تو اربوں روپے کہاں جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راہداری منصوبے کا مغربی روٹ پہلے مکمل کیا جائے، پختونخوا کو اس کا جائز حق ضرور ملنا چاہئے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مختصر عرصے میں سات ارب کی لاگت سے فلائی اوور کو مکمل کرکے ثابت کر دیا کہ فلائی اوور لاہور کے علاوہ اور جگہ بھی بن سکتے ہیں،اب بھی کہتا ہوں کہ قومیں صرف پلوں اور سڑکوں سے ترقی نہیں کرتیں،نظام کی تبدیلی ضروری ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ صوبے میں گیارہ کروڑ درخت لگا چکے ہیں،مارچ کے آخر تک پچیس کروڑ درخت مزیدلگائیں گے۔