سندھ :غذائی قلت,مزید دس بچے انتقال کر گئے

تھر پارکر:تھرپارکراور عمرکوٹ میں غذائی قلت اور وبائی امراض کا شکار ہو کر آج مزید دس بچے انتقال کر گئے ،رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد اٹھاسی ہو گئی ہے۔
تھرپارکر اور عمرکوٹ میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔سول اسپتال مٹھی اور چاچھرو کے گاوٴں آدم رند میں تین، تین، جبکہ ننگرپارکر میں دو بچے دم توڑ گئے جس کے بعد تھرپارکر میں آج مرنے والے بچوں کی تعداد آٹھ ہوگئی جبکہ تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں اکیاسی بچے زیر علاج اور تین بچوں سمیت چار افراد کو تشویشناک حالت کے بعد مٹھی سے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔
عمرکوٹ کے سول اسپتال میں بھی آج دو معصوم بچے جان سے گئے، سال کے ابتدائی اٹھارہ دنوں میں تھرپارکر اور عمرکوٹ میں اٹھاسی افراد جاں بحق ہوئے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔