جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ہے،آغا سراج درانی

شائع 18 جنوری 2016 01:44pm

agha

کراچی:اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کہتے ہیں حکومت اوراپوزیشن میں جوتعاون تھا وہ خراب ہوا ہے، اپوزیشن احتجاج کرسکتی ہے لیکن اسپیکر سے اجازت لے کر۔

سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی ے کہا جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ہے، ارکان اسپیکرسے اجازت لے کراپنی نششت پرکھڑے ہو کراحتجاج کریں۔

آغا سراج درانی نے کہا حکومت اوراپوزیشن میں جوتعاون تھا وہ خراب ہوا ہے،حکومت پارلیمانی پارٹیوں لیڈر مل کرمعاملات کوبہتربنانے کے لیے اقدام کریں۔

اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہا میڈیا کی آزادی کے لئے بہت کچھ کیا سندھ اسمبلی کی لائیوکوریج کی اجازت دی ہے۔