ساہیوال اورجہلم میں 2 قیدیوں کوتختہ دارپرلٹکا دیاگیا
ساہیوال :ساہیوال سینٹرل جیل اور جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پرلٹکادیاگیا۔
جیل ذرائع کے مطابق جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت کے قیدی حاکم کو آج علی الصبح پھانسی دے دی گئی،مجرم حاکم تلہ گنگ کا رہائشی تھا اور دوہزار چار میں گھریلوتنازع پربیوی کوقتل کیا تھا۔
دوسری جانب سینٹرل جیل ساہیوال میں بھی قتل کے مجرم نور خان کوتختہ دار لٹکادیاگیا،مجرم نے انیس سوتیرانوے میں پْرانی دشمنی پر دو افراد کو قتل کیا تھا،مجرم نور خان کی رحم کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئی تھیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔