دہشتگردوں کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے،خواجہ آصف

اپ ڈیٹ 20 جنوری 2016 02:14pm

khwaja

اسلام آباد:وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کے لیے پڑوسی ممالک میں امن کا خواہان ہے،باچا خان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کا حملہ بزدلانہ کارروائی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے،ایسی کارروائیوں سے پاکستان کے غیور عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی گارڈز کی بروقت کارروائی سے حملہ آور اپنے مذموم عزائم میں پوری طرح کامیاب نہیں ہوسکے۔

انہوں نے مزید کہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کررہے ہیں کیونکہ پاکستان ملک میں امن کے لیے پڑوسی ممالک میں امن کا خواہاں ہے۔