کرس گیل سنی لیون کے انداز میں
-Twitterکرس گیل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ایسی ویڈیو پوسٹ کی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
سفید تھری پیس سوٹ میں ملبوس کرس گیل نے گرین کروما اسکرین پربولی وڈ اداکارہ سنی لیونی کے گانے ’لیلیٰ میں لیلیٰ‘ پر رقص کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔
کرس گیل کی اس ویڈیو کو اب تک 16 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، جب کہ ہزاروں افراد نے اسے پسند کیا، اور سیکڑوں افراد نے اس پر کمنٹ کئے۔
کرس گیل نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو چیلنج کیا، اور کہا کہ اس چیلنج میں ہرکوئی شامل ہوسکتا ہے، اور جیتنے والے کو 5 ہزار امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔
کرکٹر نے خصوصی طور پر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں چیلنج کی ویڈیوز پوسٹ کی جائیں، جو وہ اپنے پیج پر شیئر کریں گے، پھر ان ویڈیوز کو دیکھنے والے مداح کامیاب شخص کا اعلان کریں گے۔
کرکٹر کے جواب میں اداکارہ سنی لیونی نے ان کے ڈانس سمیت اپنے گانے کی ویڈیو بھی ٹوئیٹ کی، جس پر کرس گیل نے لکھا کہ میں اسے دیکھ رہا ہوں، آپ کے پاس بھی مووز ہیں۔
Hey @henrygayle , Here is my entry for #ChrisGayleDanceChallenge 😅😛 LOL#SunnyLeone #ChrisGayleDanceChallengeAccepted pic.twitter.com/6HCJNsKU44
— Sunny Leone (@SunnyLeone) July 18, 2017
I'm just seeing this...you got the moves. 😄👍🏿 https://t.co/7LlkR72Zdx
— Chris Gayle (@henrygayle) July 19, 2017
بشکریہ Twitter/Sunny Leone

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔