نواز شریف کو ترک صدر کا فون،چار سدہ حملے کی مذمت
انقرہ:وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر طیب ایردوان نے فون کرکے سانحہ چارسدہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ترک صدر طیب اردوان نے فون کر کے سانحہ چار سدہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا دہشتگردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی، ترک صدر نے سعوی عرب، ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے پر وزیر اعظم نواز شریف کی کوششوں کو سراہا۔
ترک صدر نے مزیدکہا کہ سعودی عرب ایران تنازع حل ہونا مسلم امہ کے مفاد میں ہے ہم کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔