امریکی سفیر کی چارسدہ حملے پرشدیدمذمت

شائع 21 جنوری 2016 04:47am

david-heal00000000

اسلام آباد:پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں دہشتگردی کے گھناونے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

امریکی سفیر نے اپنے بیان میں کہاکہ انسانی جانوں کی بے توقیری ناقابل قبول ہے،ایسے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جہاں طلباءاور اساتذہ بہتر مستقبل کیلئے کام کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا حملوں کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

دوسری طرف سابق افغان صدر حامد کرزئی نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کو فون کرکے دہشتگرد حملے کی مذمت کی،سابق افغان صدر حامد کرزئی نے اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کو ٹیلی فون کیا۔

انہوں نے باچا خان یونیورسٹی میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ان کا کہنا تھا دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔