سیکریٹ سپر اسٹار"اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلتی ایک لڑکی"
ہر سال بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے مداح ان کی نئی آنے والی مووی کا سانسیں تھام کر انتظار کرتے ہیں۔ عموماً عامر خان کی فلمیں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوتی ہیں۔
تاہم اس بار وہ اپنی فلم دیوالی کے موقع پر پیش کر رہے ہیں۔ جی ہاں ہم ان کی نئی آنے والی فلم "سیکریٹ سپراسٹار" کے بارے میں بات کررہے ہیں۔
عامر خان کی گذشتہ فلم "دنگل" میں کام کرنے والی اداکارہ زائیرہ وسیم اس فلم میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔فلم کی کہانی 14 سالہ "انسیا" نامی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے،جو گلوکارہ بن کر پوری دنیا میں نام کمانا چاہتی ہے، اور اس کی ماں کی بھی یہی خواہش ہوتی ہے تاہم اس لڑکی کا باپ ایسا بالکل نہیں چاہتا۔ اسی لئے اس فلم کا نام "سیکریٹ سپراسٹار" رکھا گیا ہے۔
فلم میں زائیرہ وسیم "انسیا" نامی لڑکی اپنے والد کی جانب سے سخت مخالفت کے بعد ایک یوٹیوب چینل پر برقع پہن کر اپنی ویڈیو شیئر کرتی ہے۔
اپنی شناخت کو خفیہ رکھنے والی اس لڑکی نے اپنے چینل کا نام "سیکریٹ سپراسٹار" رکھا اور بناء شناخت ظاہر کیے اپنے ٹیلنٹ کو منوایا۔جس کے بعد عامر خان (جو اس فلم میں ایک میوزک ڈائیریکٹر کا کردار نبھا رہے ہیں) ڈھونڈ نکالتے ہیں اور وہ اس لڑکی کی آواز سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔
تاہم گذشتہ برس دسمبر میں اس فلم کا ٹیزر جاری کرنے کے بعد اب عامر خان نے اپنی ہوم پروڈکشن کے تحت بننے والی فلم "سیکریٹ سپراسٹار" کا پوسٹر بھی ٹویٹ کے ذریعے جاری کردیا گیا ہے۔
— Aamir Khan (@aamir_khan) July 31, 2017
اس پوسٹر میں ایک لڑکی کو اسکول یونیفارم اور اسکول بیگ پہنے دیکھا جاسکتا ہے ساتھ ہی مختلف موسیقی کے آلات بھی اس پوسٹر میں آویزاں کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ پوسٹر پر ایک ٹیگ لائن "ڈریم دیکھنا تو بیسِک ہوتا ہے" بھی درج ہے۔ جو اس لڑکی کے گلوکارہ بننے کے خواب کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے فلم کا ٹریلر 2 اگست کو پیش کیا جائے گا۔



















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔