دہشتگردوں نے صحافت پرکیا ایک اوروار

شائع 21 جنوری 2016 05:34am

stop0000000000

کراچی :دہشتگردوں نے صحافت پر پھر کیا ایک وار، گلشن اقبال کراچی میں آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے اینکر پرسن شیری پرقاتلانہ حملہ ہواہے،شیری کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگیا، واقعہ کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ گلش اقبال، بلاک نمبر پانچ میں رات کے تقریباً ساڑھے بارہ بجے اچانک موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے میزبان شیری کی گاڑی پر فائرنگ کردی،لیکن ٹارگٹ کلر کا یہ ٹارگٹ اتنا آسان نہیں تھا، شیری نے اپنے لائسنس یافتہ اسلحے سے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کردی۔

حملہ آورنے شیری پر چار فائر کئے،لیکن خوش قسمتی سے کوئی بھی گولی شیری کو نہ چھو سکی، شیری کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد لوگوں کے بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی،گلشن اقبال تھانے کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے،انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حملہ آورکوتلاش کیا جائے گا۔

عینی شائد کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کوایک کاربھی کورکر رہی تھی، جوابی فائرنگ کے بعد کار سواروں نے بھاگو بھاگو کی آواز بھی لگائی ، واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔