بلوچستان کے علاقے جعفرآباد سے تین لاشیں برآمد
جعفر آباد:بلوچستان کے علاقے جعفرآباد میں سوئی کے قریب تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں، تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جعفرآباد میں سوئی کے قریب پٹ فیڈر کے مقام سے تین لاشیں برآمد ہوئیں ہیں،تینوں افراد کو قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سوئی کے علاقے میں علیحدگی پسند گروپوں کے درمیان دشمنی ہے ممکن ہے کہ یہ اسی جھگڑے کا شاخسانہ ہو،تینوں افراد کے مارے جانے کے حوالے وثوق سے کچھ نہیں کہا جا سکتا، لاشوں کو شناخت کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔