ہالی وڈ ہارر فلم ”سوسائیڈ اسکواڈ “ کا نیا ٹریلر جاری

شائع 21 جنوری 2016 08:37am

sucied-squead-movi

نیویارک:ہالی وڈ ہارر فلم ''سوسائیڈ اسکواڈ '' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم میں سپر ویلنز کی لڑائیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ہالی وڈ سپر اسٹار ول اسمتھ ایک بار پھر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے کیلئے آرہے ہیں ۔

فلم میں ول اسمتھ مرکزی کردار میں ایکشن کرتے دکھائی دیں گے۔ہالی ووڈ ہارر فلم سوسائیڈ اسکواڈ کا نیا ٹریلر خوف کے سائے پھیلانے آ گیا ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں جیریڈ لیٹو، مارگوٹ روبی بھی شامل ہیں فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد گھوم رہی ہے جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں ۔

فلم سوسائیڈ اسکواڈ کی کہانی اسی نام سے لکھی گئی کتاب سے ماخوذ ہے،فلم پانچ اگست کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔