پاکستانی ڈراؤنی فلم 'پری' کا ٹریلر جاری
YouTubeپاکستانی فلم انڈسٹری میں فلمیں تو بکثرت بن رہی ہیں اور نت نئے تجربات بھی کیے جارہے ہیں لیکن ڈراؤنی فلموں کے تجربات کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں اور جو تجربات کیے گئے وہ اتنے متاثر کن نہیں تھے۔
حال ہی میں ایک ڈراؤنی فلم 'پری' کا ٹریلرریلیز کیا گیا ہے جو بظاہر کافی اچھا دِکھ رہا ہے۔
سید عاطف علی کی زیرِ ہدایت بننے والی اس فلم میں قوی خان، خوشی ماہین، رشید ناز، سلیم میراج، ازیکاہ ڈینیل، جنید اختر اور فائق عاصم اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے دِکھائی دیں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔