غذائی قلت کے باعث مزید گیارہ بچوں کی اموات

شائع 21 جنوری 2016 01:38pm

mal

تھرپارکر:تھرپارکر اور عمرکوٹ میں غذائی قلت اور مختلف امراض کے باعث مزید گیارہ بچے موت کے منہ میں چلے گئے۔ رواں ماہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو تیرہ ہوگئی۔

سول اسپتال مٹھی میں سات، چھاچھرو اور ڈیپلو میں ایک ایک جبکہ عمرکوٹ کے سول اسپتال میں دو بچے دم توڑ گئے، یوں آج ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہوگئی۔ تھرپارکر میں رواں ماہ ہلاکتیں اکیاسی تک پہنچ گئی جبکہ عمرکوٹ میں بتیس بچے دم توڑ چکے ہیں ، یوں مجموعی طور پرتھر کے صحرا میں ایک سو تیرہ بچے موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

تھرپارکر کے مختلف اسپتالوں میں سو سے زائد بچے زیر علاج ہیں جن میں تین بچوں کی تشویشناک حالت ہونے کی وجہ سے حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔