دہشت گرد ہمیں کمزور نہیں کر سکتے ہیں،احسن اقبال

شائع 21 جنوری 2016 02:07pm

asdasdasdasdasdasd

اسلام آباد:وفاقی وزیر احسن اقبال نے باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمیں کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تھاٹ لیڈرز سمٹ دوہزار سولہ سے خطاب کرتے ہوئے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ پر حملے کی شدید مذمت کی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمیں کمزور نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ تخلیق اور علم کے لیے ہمیں انسانی وسائل کو احسن طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔