وہ 10 کامیاب اداکارائیں جنہیں سلمان خان نے لانچ کیا

شائع 15 اگست 2017 07:15am

mix

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں سلمان خان انتہائی شائستہ اور دل پھینک مزاج کے مالک ہیں۔ انہوں نے کئی نوجوان اور باصلاحیت اداکاراؤں کو فلموں میں اداکاری کرنے کے مواقع فراہم کئے اور اس بات کو بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے جس بھی اداکارہ کو بولی وڈ میں موقع دلوایا وہ کامیاب ہی رہی۔ یہی وہ تمام کارنامے ہیں جو انہیں واقعی بولی وڈ کا سلطان بناتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان مشہور و معروف اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں خود سلمان خان نے بولی وڈ انڈسٹری میں لانچ کیا۔ تو آئیے جانتے ہیں:

کترینہ کیف – میں نے پیار کیوں کیا

KAT

بولی وڈ کی باربی ڈول اور لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی کترینہ کیف کو سلمان خان ہی نے بولی وڈ میں اداکاری کا موقع دلوایا۔

روینا ٹنڈن – پتھر کے پھول

ravina

روینا کے کیریئر کو پروان چڑھانے میں بھی سلمان خان کا بہت بڑا کردار ہے انہوں نے روینا کو انکی پہلی فلم میں ادکاری اور لُکس کو بے حد سراہا۔

سوناکشی سنہا - دبنگ

sonakshi

بولی وڈ خوبرو اور دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا بھی سلمان خان ہی کی مرہونِ منت بولی وڈ میں اپنے قدم جما پائیں۔

ایشوریا رائے بچن – ہم دل دے چکے صنم

ahs

سلمان خان اور ایشوریا کے درمیان کیمسٹری سے کون واقف نہیں ہے۔ فلم ہم دل دے چکے صنم سے قبل ایشوریا محض ایک جدوجہد کرتی ہوئی اداکارہ تھیں لیکن سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے ان کے کیریئر کو چار چاند لگ گئے۔

بھومیکا چاولہ – تیرے نام

bhoomika

بھومیکا چاولہ وہ خوش نصیب اداکارہ ہیں جن کے ساتھ روینہ ٹنڈن کے بعد سلمان خان نے ڈیبیو فلم میں کام کرنے کے لئے حامی بھری۔ روینہ کے بعد 12 سال تک سلمان نے کسی ڈیبیو فلم کرتی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کیا۔

زرین خان - ویر

zareen

بولی وڈ کی ایک اور خوبرو اداکارہ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ کترینہ سے کافی مشابہت رکھتی ہیں انہیں بھی سلمان خان نے ہی لانچ کیا۔ انہیں سلمان خان کے ساتھ فلم ویر میں اداکاری کا موقع ملا جس کے بعد انہوں نے ہاؤس فل 2 جیسی کامیاب فلمیں بولی وڈ کو دیں۔

عائشہ جلکا – قربان

ayesha

قربان مووی عائشہ کے کیریئر کی پہلی کامیاب فلم تھی جس میں انہوں نے سلمان خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ تاہم قربان کے بعد انہوں نے بھی بولی وڈ میں کئی کامیاب فلموں کے ذریعے اپنی شناخت بنائی۔

ڈیزی شاہ – جے ہو

daisy

فلم جے ہو میں سلمان خان کو ڈیزی شاہ کے ساتھ رومانس کرتے دیکھا گیا جو ڈیزی کے کیریئر کو شہرت کی اونچائیوں پر لے گیا۔

سنیہا علل – لکی نو ٹائم فور لَو

sneha

سنیہا کے بارے میں سب سے انوکھی بات یہ ہے کہ وہ دکھنے میں بالکل ایشوریا رائے بچن جیسی نظر آتی ہیں۔ انہیں بھی سلمان خان کے ساتھ فلم لکی میں کام کرنے کے بعد خاصی شہرت حاصل ہوئی۔

چاندنی – صنم بے وفا

chandni

چاندنی صرف اور صرف سلمان خان کے ساتھ کی گئی فلم صنم بے وفا میں ہی کامیاب ثابت ہوئیں لیکن اس کے بعد وہ پھر کھو گئیں۔