بھر پور احتجاج کے باوجود پی آئی اے سے متعلق بل پاس
اسلام آباد:اپوزیشن نے بھرپور احتجاج کے باوجود قومی اسمبلی میں پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل پاس ہوگیا۔ اسمبلی نے ادارے کی نجکاری میں سب سے بڑی رکاوٹ حل کردی۔
قومی اسمبلی نے قومی فضائی کمپنی، پی آئی اے کو کارپوریشن سے کمپنی میں تبدیل کرنے کا بل پاس کردیا۔ اپوزیشن ارکان نے اس بل کی سخت مخالفت کی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایکٹ انیس سو چھپن، کارپوریشن کی نجکاری میں سب سے بڑی رکاوٹ تھا۔ سنیٹر سلیم مانڈوی والا نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے اسے صدارتی آرڈیننس کی صورت کے زریعے نافذ کرنا چاہتی تھی لیکن سینٹ نے صدارتی آرڈینس کا کے اجراء کو ختم کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجکاری کے نام پرقومی اثاثوں کو فروخت کرنے کے درپہ ہے۔ پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں اس بل کی بھرپور مخالفت کریں گے اور اسے کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔