جواں عمری میں دنیا سے کُوچ کرجانے والے پاکستانی سلیبریٹیز

اپ ڈیٹ 21 اگست 2017 08:51am

mix

ویسے تو موت کا کوئی وقت مقرر نہیں اور یہ انسانی زندگی کا لازمی جز ہے۔ تاہم جب کوئی جواں عمری میں اس دنیا سے رخصت ہوجائے تو اس کا درد تھوڑا زیادہ ہوتا ہے اور اس شخص کی غیر موجودگی کا احساس بھی زیادہ ہوتا ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے بھی کئی ایسے سلیبریٹیز ہیں جو اپنے کیریئر اور جوانی کے عروج پر ہی اس دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔

تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے سلیبریٹیز ہیں جو جواں عمری میں اس دنیا سے چلے گئے۔

امجد صابری

فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر امجد صابری کی موت کو پاکستانی شوبز اور فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا نقصان کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ وہ نہ صرف ایک لیجنڈ قوال تھے بلکہ ایک انتہائی اعلیٰ اخلاق کے مالک انسان بھی تھے۔ انہیں گذشتہ برس کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں دہشتگردوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا اور شہید کردیا۔ان کی عمر 46 برس تھی۔

وحید مراد

waheed

پاکستانی فلموں کے چاکلیٹی ہیرو اور ہدایتکار وحید مراد اپنی دم دار اداکاری کے باعث عوام میں خاصی شہرت رکھتے تھے۔ وہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث محض 46 برس کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔

نازیہ حسن

nazia

نازیہ حسن 80 کی دہائی میں اپنی سریلی آواز کے ذریعے لاکھوں دلوں پر راج کرتی تھیں۔ لیکن کینسر کے باعث وہ محض 36 برس کی عمر میں دنیا کو خیرباد کہہ گئیں۔ یہ خبر ان کے مداحوں پر بجلی بن کے گری کیونکہ نازیہ میوزک انڈسٹری کا ایک انتہائی اہم اثاثہ تھیں۔

سعادت حسن منٹو

saadat

سعادت حسن منٹو ایک متنازع مصنف تھے جن کے کام کی قدر ان کے دنیا سے گزر جانے کے کافی سالوں بعد اجاگر ہوئی۔ تاہم وہ بھی 46 سال کی عمر میں جگر کے عارضے کے باعث اس دنیا سے چلے گئے۔

قندیل بلوچ

qandeel

سوشل میڈیا کا جب بھی نام لیا جاتا ہے تو قندیل بلوچ کا نام ضرور ذہن میں آتا ہے۔ سوشل میڈیاکے پلیٹ فارم سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل کو گذشتہ برس اسی کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ قندیل کی عمر محض 26 سال تھی۔

شہلائلہ بلوچ

shahlaila

پاکستان کی ابھرتی ہوئی فٹبالر شہلائلہ بلوچ بھی گذشتہ برس ہی ایک بڑے کار حادثے کا شکار ہوئیں اور اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔ شہلائلہ کی عمر صرف اور صرف 20 سال تھی۔

ثناء خان

sana

ثناء خان ایک نوجوان ماڈل اور اداکارہ تھیں انہوں نے مختلف صابنوں کے اشتہارات میں کام کیا۔ تاہم ان کی موت سپر ہائی وے کراچی پر ایک خطرناک ٹریفک حادثے میں ہوئی ان کی عمر صرف 22 سال تھی۔

ماریہ خان

maria

ماریہ خان ایک ابھرتی ہوئی پاکستانی ماڈل تھیں وہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو محض 28 سال کی عمر میں چھوڑ کر چلی گئیں۔ انہیں دل کا دورہ پڑا جو ان کی موت کی وجہ بنا۔

فرح جہانزیب

farah

فرح جہانزیب انتہائی ہنر مند شیف تھیں اور وہ شیف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فیشن ڈیزائنر بھی تھیں۔ فرح ایک نجی ٹی وی پر 'فوڈ آفٹر نون وِد فرح' کے نام سے شو بھی کیا کرتی تھیں۔ تاہم 2014 میں انہیں کینسر نے موت کی آغوش میں سُلا دیا۔

Thanks to veryfilmi