کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی، گیارہ ملزمان زیر حراست

شائع 21 جنوری 2016 06:32pm

karachi

کراچی:کراچی میں محکمہ انسداددہشتگردی نے دوروز قبل اتحاد ٹاوٴن سے حراست میں لئے گئے گیارہ ملزمان کی گرفتاری ظاہرکردی،ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

محکمہ انسداددہشتگردی کے انچارج علی رضا نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ محمد خان کالونی سے پکڑے گئے افراد کا تعلق القائدہ اورلشکر جھنگوی سے ہے،گرفتار ملزمان میں دواہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔علی رضا نے بتایا کہ ملزمان دہشتگردی کی بڑی وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ سرکاری دفاتر پرحملے کی منصوبہ بندی بھی کررکھی تھی۔

انچارج سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دھمکی آمیز خطوط بھی برآمد ہوئے ہیں جسے ملزمان شہر میں تقسیم کرکے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔