سال دوہزار سترہ کی 9ناکام بولی وڈ فلمیں
File Photoدوہزار سترہ بولی وڈ کیلئے اب تک اتنا کامیاب ثابت نہیں ہوا اکا دکا کچھ فلموں کی کامیابی کو چھوڑ کر بہت سی ایسی فلمیں فلاپ ہو گئیں جن سے فلم بینوں نے اچھی توقعات وابستہ کر رکھی تھیں۔
ہم یہاں کچھ ایسی ہی فلموں کا ذکر کریں گے تو اونچی دکان پھیکا پکوان ثابت ہوئیں۔
مشین
مشین میں مرکزی اداکار مصطفی برماوالا ، مشہور ہدایت کار جوڑی عباس – مستان کے عباس بر ماوالا کے بیٹے ہیں۔ ان کی یہ ڈیبیو فلم کوئی تاثر چھوڑے بغیر پویلین واپس لوٹ گئی۔30 کروڑ بجٹ کی یہ فلم محض 3 کروڑ ہی کما سکی۔
اندو سرکار
سست رفتار کہانی کی وجہ سے یہ فلم صرف 4.88 کروڑ روپےہی بزنس کر سکی ۔
نور
فلم' نور' میں سو ناکشی سنہا ایک صحافی کےکردار میں نظر آئیں جو اپنی ذاتی اور پروفیشنل زندگی کے درمیان کش مکش کا شکار نظر آئیں۔ یہ فلم پاکستانی مصنفہ صبا امتیاز کے ناول 'کراچی یو آر کلنگ می' سے ماخوذ ہے لیکن ناول کے برعکس یہ ناظرین کو متاثر نہ کر سکی اور صرف 7.58 کروڑ ہی کماسکی۔
میری پیاری بندو
میری پیاری بندو ایک خوبصورت، رومینٹک، کامیڈی کی شکل میں دیکھی جاسکتی ہے جس میں پرینیتی چوپڑا نے اپنا پہلا گانا بھی گایا ہے لیکن کمزور کہانی کی وجہ سے فلم بالکل ضائع ہوگئی اور صرف 9.59 کروڑ کا بزنس کرسکی۔
سرکار 3
رام گوپال وارما کی اس فلم کو امیتابھ بچن، جیکی شروف اور منوج باچپائی کی اداکاری بھی نہ بچا سکی کیونکہ اس کی کہانی ہرگز مضبوط نہ تھی۔
رنگون
شاہد کپور ،کنگنا راناوٹ ،سیف علی خان اور ہدایت کار کبیر خان کی فلم رنگون سے کافی توقعات وابستہ تھیں، لیکن ورلڈ وار 2 پر مبنی یہ فلم ناظرین کو متاثر نہ کر سکی۔ سوائے کنگنا کے کوئی بھی اداکار اپنے کردار کو بخوبی ادا کرتے نظر نہ آیا۔ 80 کروڑ روپوں سے بننے والی یہ فلم صرف 20.68 کروڑ کا بزنس کرسکی۔
بیگم جان
ودیا بالن کی 'بیگم جان 'شروع میں کافی اچھی سمجھی جارہی تھی اور اسے با آسانی سال کی سب سے اچھی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا سکتا تھا لیکن خراب کہانی کی وجہ سے فلم بھی پٹ گئی۔
اوکے جانو
سال 2017 میں ریلیز ہونے والی شردا کپور اور ادیتیا روئے کی پہلی رومینٹک فلم اوکے جانو بھی کامیاب نہ ہوسکی۔ فلم نے کافی لوگوں کو مایوس کیا اور انڈیا میں صرف 23.64 کروڑ کا بزنس کرسکی
مام
اس فلم کی بدولت سری دیوی نے 5 سال بعد بولی وڈ میں واپس قدم رکھا ۔ فلم کی کہانی تو اچھی تھی لیکن سسپنس نہ ہونے کی وجہ سے باکس آفس رپورٹ مایوس کن رہی ۔ اور یہ صرف 37.22 کروڑ روپے ہی کما سکی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔