کچے کے علاقے میں دن دیہاڑےپولیس چوکی سے 7 پولیس اہلکار اغوا

شائع 20 اگست 2017 09:18am
چھوٹو گینگ کیخلاف آپریشن معطل / فائل فوٹو  فائل فوٹو

راجن پور: روجھان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کر کے 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو 7پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہیں۔

پولیس اورایلیٹ فورسزکے جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ کر ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی شروع کر دی جبکہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکوں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جبکہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکوئوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔