بچپن میں سپر ہٹ جوانی میں فلاپ اداکار

شائع 22 اگست 2017 06:15am

mix

        ٹیلنٹ ایک ایسی چیز ہے جو انسان کی کامیابی یا ناکامی کا سبب بنتا ہے کوئی تو بہت کچھ پڑھ کر بھی اس دنیا میں کچھ نہیں کرپاتا تو کوئی بناء کچھ پڑھے لکھے ہی کامیابی کی بے شمار منازل تہہ کرلیتا ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان چائلڈ اسٹارز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے بچپن میں تو اپنے ہنر کی بدولت خوب لوگوں کے دل جیتے مگر جیسے جیسے وہ بڑے ہوتے گئے تو ان کا ٹیلنٹ ماند پڑگیا اور وہ بولی وڈ میں ایک فلاپ آرٹسٹ کی حیثیت اختیار کرگئے۔

کنال خیمو

kunal

کنال ایک انتہائی کامیاب چائلڈ اسٹار کے طور پر بولی وڈ میں اپنا نام بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ انہوں نے 'ہم ہیں راہی پیار کے' ، 'راجہ ہندوستانی' اور 'زخم' جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کی تاہم وہ اپنی جوانی میں کوئی ایسی کامیاب فلم نہ کرسکے اور فلاپ قرار پائے۔

ثناء سعید

sana

ثناء سعید وہ اداکارہ ہیں جنہیں شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کی بیٹی کا کردار نبھانے کے لئے 200 بچوں میں سے چُنا گیا۔ انہوں نے یہ کردار 1998 میں فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں ادا کیا۔ اس کے بعد بھی انہوں نے چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کئی فلموں میں کام کیا اور کامیابیاں سمیٹیں لیکن اب جوانی میں وہ بھی ایک فلاپ اداکارہ ہیں۔

عمران خان

imran

مسٹر پرفیکشنٹ کے بھانجے عمران خان فلم 'قیامت سے قیامت تک' اور 'جو جیتا وہی سکندر' میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کامیابی حاصل کیں۔ جس کے بعد جوانی میں انہوں نے فلم 'جانے تو یا جانے نہ' میں کام کیاجو کسی حد تک کامیاب تو تھی لیکن عمران خان کا اس طرح نام نہ بنا سکی جس طرح ان سے امید کی جارہی تھی۔

جُگل ہنسراج

jugal

جُگل ہنسراج نے اپنے کیریئر کا آغاز 1983 میں فلم 'معصوم' سے کیا جس میں وہ لیجنڈ اداکار نصیرالدین شاہ کے بیٹے بنے تھے۔ لیکن اگر بات کی جائے ان کی جوانی کی تو سنہ 2000 کی فلم 'محبتیں' کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ہنسیکا موٹوانی

hansika

ہنسیکا نے اپنے کیریئر کی ابتداء تو بچوں میں کافی مشہور ڈرامے 'شاکا لاکا بوم بوم' سے کی لیکن انہیں بولی میں موقع فلم 'کوئی مل گیا' میں ملا جس کے بعد انہوں نے ایڈلٹ اسٹار کے طور پر 'آپ کا سرور' مووی میں کام کیا جو کافی مشہور ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے کئی تامل فلموں میں کام کیا لیکن ایک بولی وڈ سپر اسٹار نہ بن سکیں۔

پرزان دستور

parzan

پرزان بھی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں ایک چھوٹے سے کیوٹ سے سردار کا کردار نبھا چکے ہیں لیکن اس کے بعد سے وہ بولی وڈ میں کوئی بھی کامیابی حاصل نہ کرسکے ہیں جیسے فلم 'سکندر' جس کو کوئی پذیرائی موسول نہ ہوئی۔ انہیں آخری بار فلم 'بریک کے بعد' میں دیکھا گیا۔

آفتاب شیودسانی

aftab

فلم 'مسٹر انڈیا' سے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے آفتاب نے کئی فلموں میں اداکاری کی لیکن جب انہوں نے جوانی میں بولی وڈ میں واپسی کی تو کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے لیکن کوئی بڑا نام نہ بناسکے۔

شویتا باسو پرساد

basu

فلم 'اقبال' میں شریاس تالپڑے کی بہن بننے والی شویتا نے بھی چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر خاصی کامیابیاں حاصل کیں جس میں نمایاں کارکردگی فلم 'مکڑی' میں بھی سامنے آئی جس پر انہیں 2003 میں نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تاہم جوانی میں وہ کوئی بھی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں اور اس طرح یہ بھی فلاپ ہوگئیں۔

کِنشُک ویدیا

sanju

بچپن کے حسین لمحات کو سوچ کر یاد آجانے والا ڈرامہ 'شاکا لاکا بوم بوم' جس میں کِنشُک ویدیا نے سب کے دل جیتے انہوں نے اجے دیوگن کی فلم 'راجو چاچا' میں بھی اداکاری کی لیکن اب واپسی پر انہیں کوئی خاطر خواہ کامیابیاں نہ مل سکیں اس طرح یہ بھی فلاپ ہوگئے۔

(محمد نعیم (جونیئر محمود

jm

        مشہور ترین گانے 'ہم کالے ہیں تو کیا ہوا دل والے ہیں' پر اپنے ڈانس سے شہرت حاصل کرنے والے چائلڈ آرٹسٹ محمد نعیم نے بھی جوانی میں کوئی خاطر خواہ کامیابیاں نہ سمیٹیں اور فلاپ قرار پائے۔

Thanks to wittyfeed